ہریپور ۔ ایڈیشنل ایس پی ہری پور کا موجودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد ایاز اعوان کا موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آر ائی پولیس لائن انسپکٹر محمد عارف اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ایڈیشنل ایس پی ہری پور نے جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں ۔
دوران ڈیوٹی جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور سمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔مذید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کومذید موئثر کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش آنے سے بچا جا سکے ۔