51

پیٹرول کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔ اے سی ہریپور

ہریپور ۔ جناب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور عمران خان صاحب نے خانپور, منگ, جی ٹی روڈ پر واقع مختلف پیٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی کو چیک کیا. تمام پیٹرول پمپس پر پٹرول کی وافر مقدار موجود تھی. پمپ مالکان کو سختی سے ہدایات کی گئی کہ پیٹرول کی قلت نہیں ہونی چاہیے اور گاڑیوں کو بغیر تعطل پیٹرول ملنا چاہیے. مزید جن کے پاس پیٹرول کا اسٹاک کم پایا گیا ان کو ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد پیٹرول کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں