ہریپور ۔ تھانہ کھلابٹ پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے مشترکہ کاروائی ۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروئیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ شفیق الرحمان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل صدر افتحار احمد سواتی کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث شفیق الرحمان ولد خواج محمد سکنہ قریشی چوک کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 782 گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔