مانسہرہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر بفہ نے ترنگڑی صابر شاہ اور خواجگان میں مختلف یوریا ڈیلرز اور سب ڈیلرز کا معائنہ کیا تاکہ یوریا ڈیلر شپ کے لائسنس اور دستیاب کوٹے کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ خرید و فروخت کے ریکارڈ رکھنے میں بہت سی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ ایک ڈیلر پوائنٹ کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ دوسرے ڈیلرز کو خبردار کیا گیا۔
