ہریپور۔ تمباکو نوشی سے انکار۔۔زندگی سے پیار۔ جناب ڈپٹی کمشنرصاحب ہری پور کی ہدایت پرجناب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI ہری پور نے نمائندہ تمباکو کنٹرول سیل پشاور کے ہمراہ تمباکو قوانین پر عملدرآمد اور تدارک کے سلسلے میں مختلف عوامی مقامات کا دورہ کیا۔ پروموشنل اشیاء کے ساتھ غیر قانونی سگریٹ، کھلے سگریٹ ضبط کرلئے۔
تعلیمی اداروں کے گرد 50 میٹر کے اندر آنے والی دکانوں کو اے اے سی صاحب نے اپنی دکانوں سے تمباکو کی مصنوعات کو فلفور ہٹانے پر ہدایات جاری کیں۔بعد میں ضبط شدہ غیر قانونی اشیاء کو تلف کر دیا گیا۔