اپر کوہستان ۔ تھانہ داسو پولیس کی اہم کاروای،5 رکنی کیبل چور گروہ گرفتار مال مسروقہ برآمد۔
چور گروہ داسو ڈیم پر کام کرنے والی غضوبہ کمپنی کے وائیرز چرا کر غواگئ گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر رہے تھے جن کو تھانہ داسو پولیس نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایس ایچ او نورنبی شاہ کی نگرانی میں دوران ناکہ بندی گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ ملزمان کا تعلق ضلع کے مختلف علاقوں سے ہے جو چائینز کمپنی میں بطور لیبر کام کرتے ہیں جنہوں نے CR.9 اور کریش پلانٹ سے کیبل تار چرائ تھیں۔
ملزمان غلام نصیر ولد سلیمان سکنہ پشوٹ حال مندرازہ،شیرعالم ولد شیر علی سکنہ شال جالکوٹ،نواز خان ولد میاں ولی سکنہ باجا جالکوٹ،ابوزر اور قاسم شاہ کو بند حوالات تھانہ داسو کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
