مانسہرہ (شعیب تنولی) ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ برائے ماہ جنوری 2023 جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ماہ جنوری میں ریسکیو نے140 مُختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو ٹوٹل 21900 کالز موصول ہوئیں۔جن میں 1659 معلوماتی کالز اور 20101 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔111 میڈیکل، 19 روڈ ٹریفک حادثات، 03 آگ لگنے کے واقعات,02 گولی لگنے کے واقعات اور اس کے علاوہ 05 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے ۔
ان حادثات یا واقعات میں ہسپتال میں یا ہسپتال پہنچنے سے پہلے 01 افراد جانبحق ہوئے۔ریفرل ایمبولینس سروس ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 249 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دئے, جن میں 170 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔
انھوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے جوان 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔ اورافسران بالا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔