مانسہرہ(شعیب تنولی )ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کا ایبٹ آباد پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ،یادگار شہداء پولیس پر حاضری پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں پولیس دربار سے خطاب، ڈی پی او آفس، انوسٹی گیشن آفس، پال آفس، پولیس لائن و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے پولیس ہیڈ کواٹرز ایبٹ آباد کا دورہ کیا پولیس لائن پہنچے پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل و دیگر پولیس افسران نے انکا استقبال کیا ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پولیس ایبٹ آباد پر حاضری دی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شہداء کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
بعد از ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ایبٹ آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے دربار میں شرکت کی دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و قومی ترانہ سے کیا گیا اور پشاور پولیس لائن مسجد دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پولیس دربار میں شریک اہلکاروں نے اپنے پیشہ ورانہ مسائل سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیاڈی آئی جی ہزارہ نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس بہادر پولیس ہے.
اور مجھے اس بات کی خوشی بھی ہے میں اس فورس کا کمانڈر ہوں۔ پولیس اہلکاران کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات میری پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے میں ہر فورم پر آپ کیلئے آواز اٹھاؤں گا۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری بھی پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔آپکی پروموشن اور محکمانہ کورسسز کی سلیکشن میں کسی کی کوئی حق تلفی نہیں ہوگی اور قواعد و ضوابط کے مطابق سب کو انکا حق دیا جائے گا۔
میری کوشش ہوگا ہزارہ کے ہر ضلع میں 3ماہ میں ایک پولیس دربار ضرور منعقد کروتاکہ آپکے پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آپکو مزید چاک و چوبند رہ کر اپنی فرائض منصبی کو ادا کرنا ہوگا۔اپنی اور اپنے محکمہ کی عزت کیلئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ پولیس ڈسپلن کا ہر حال میں خیال رکھیں اس میں کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور آپ سب نے اس بات کا خصوصی خیال رکھنا ہے ۔
ایس ایس پی ٹریفک وارڈن اعجاز احمد کی سپورٹس کے حوالے سے پیش کردہ تجاوز پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ سپورٹس میں پولیس جوانوں کی شرکت انتہائی ضروری ہے اور ضلعی سطح پر ہم پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں تشکیل دیں گے۔دربار کے اختتام کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد کے ہمراہ پولیس لائنیز ایبٹ آباد انوسٹی گیشن آفس اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انکو مزید بہتر انداز سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کی۔