29

مشکوک افراد کےخلاف کاروائیاں تیز

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی زیر صدارت ضلع میں امن آمان کی فضاء کو برقرار رکھنے ، تھانوں ،چوکیوں ، حساس مقامات اور فارنرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے سینئیر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔

میٹنگ میں ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ ، ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ سمیت تمام ڈی ایس پیز کی شرکت۔ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی تمام تھانوں کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوۓ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئیے جائیں اور مشکوک افراد کےخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔

کرایہ کے مکانوں کو چیک کیاجاۓ اور بغیر رجسٹریشن کے کرایہ دار رکھنے پر مالک مکان اورکرایہ داروں کےخلاف کاروائ کی جاۓ۔
علاوہ ازیں حساس مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی چیک جاۓ اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے متعلق گائیڈ کیا جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں