20

ٹراما سنٹر روڈ،پارک کے سامنے واقع بوسیدہ دیوار

ہری پور . ٹراما سنٹر روڈ،پارک کے سامنے واقع بوسیدہ دیوار۔ مرد و خواتین،بچوں اور طلباء و طالبات کی عام گذرگاہ ہے جہاں ہر وقت چہل پہل رہتی ہے۔یہ خستہ حال دیوار کسی بڑے خطرے سے کم نہیں جو کسی بھی وقت گر کر خدانخواستہ کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔اس روڈ سے موٹر سائیکل،رکشے گاڑیاں بھی گذرتی ہیں،اس دیوار کے قریب پارک بھی رہتی ہیں۔اس لیے متعلقہ سرکاری محکموں سمیت ضلعی انتظامی ذمہ داران اپنی ذمہ داری نبھائیں اور پارک آنے یا اس روڈ سے گذرنے والے مرد و خواتین اور بچوں کو اس ممکنہ خطرے اور نقصان سے بچانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں