اپر کوہستان۔ موجودہ ملکی صورتحال اور سانحہ پولیس لائن پشاور کے سلسلے میں آج پولیس لائن کمیلا میں قرآن خوانی اور دربار کا انعقاد کیا گیا۔
دربار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال،ڈپٹی کمشنر محمد آصف،لفٹنینٹ کرنل محمد خالد،لفٹینٹ کرنل محمد رضوان،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس آفسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے سانحہ پولیس لائن پشاور کے شہداء کی ایصال ثواب اور زخمی ہونے والے جوانوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں کئیں۔
پولیس آفیسر اور جوان امن وآمان کی بحالی اور تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پولیس فورس ایک منظم قوت ہے اور عوام دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال۔
ڈپٹی کمشنر محمد آصف، پاک آرمی کے آفسران نے بھی اس موقع پر پولیس دربار سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاک آرمی و دیگر فورسز کے ساتھ ساتھ KPK پولیس اس وقت دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لاین پر اپنا کرداد ادا کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے.
دربار میں موجود تمام آفسران اور جوانوں نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا عظم کیا.