ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔
اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی کیڈٹ نواز نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد عمر ولد عبدالقیوم سکنہ بگنوتر ، ارسلان ولد الیاس سکنہ واہ کینٹ ، عبداللہ ولد شفیق سکنہ ٹھنڈا میرا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے مہران گاڑی ، جعلی کرنسی نوٹ 04 لاکھ نوے ہزار روپیہ ، اور پستول ہمراہ کارتوس برآمد کر لیے ۔
ملزمان کے خلاف 489B/34 ، 15AA, کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ۔