25

ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے . ڈی پی او ہریپور

ہریپور . ڈی پی او ہری پور کا نیو پولیس لائن ہری پور میں پولیس دربار کا انعقاد ۔خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔ ڈی پی او ہری پور

سانحہ پشاور پولیس لائن شہداء کے بلند درجات ، ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ڈی پی او ہری پور نے نیو پولیس لائن ہری پور میں پولیس دربار کا انعقاد کیا۔ دربار میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد ایاز اعوان ، سرکل ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز جملہ انوسٹی گیشن سٹاف ،ایلیٹ فورس ، ایف آر پی ،ٹریفک سٹاف ،دفتر سٹاف ، بم ڈسپوزل سکواڈ ،لیڈی پولیس اور جوانوں نے شرکت کی ۔

دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔محکمہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے .

کسی بھی پراپوگینڈے کا حصہ بننے سے گریز کریں ۔موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ دوران ڈیوٹی اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔دوران ڈیوٹی موبائیل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ۔

تھانہ و چوکی کی حدود میں گشتوں کے نظام کو مذید موثر بنائیں ۔جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔عوام کے ساتھ شائستگی اور اخلاق سے پیش ائیں ۔بعد ازاں سانحہ پشاور پولیس لائن شہداء کے بلند درجات ، ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں