ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آباد پولیس اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی منشیات کی روک تھام میں شانہ بشانہ .جرائم خاص طور پر انسداد منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف ، معلومات اور روک تھام یقینی بنانے کے لیے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ۔
گزشتہ روز AUST میں ایک تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل PSP اور وائس چانسلر AUST ڈاکٹر طاہر خان نے ایپ کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس اور AUST کے درمیان ہونے والے معائدے پر دستخط کیے ، جبکہ AUST کے تکنیکی سٹاف نے ایپ کے متعلق ڈی پی او ایبٹ آباد اور دیگر کو بریفنگ دی ۔
اینڈرائیڈ ایپ کے مطابق کوئی بھی شخص بغیر شناخت ظاہر کیے جرائم پیشہ عناصر خاص طور پر منشیات کی روک تھام سمیت ، اس قبیع فعل میں ملوث منشیات فروشوں، ان کے سہولت کاروں کے متعلق معلومات اور شکایات کا اندراج کروا سکتا ہے ، ایپ کا باقاعدہ افتتاح آئیندہ چند روز میں کر دیا جائے گا ۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہری جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع یقینی بنانے اور منشیات کی روک تھام اور اس کی ترسیل میں ملوث ، انسانیت کے دشمنوں کو ، ان کے انجام تک پہنچانے اور قرار واقع سزا دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور موبائل ایپ کے ذریعے پولیس کو بغیر اپنی شناخت ظاہر کیے ، معلومات فراہم کریں تاکہ شہر کو منشیات جیسی لعنت پاک کیا جا سکے اور ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھے ۔