بٹگرام ۔ خیبرپختونخوا پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے، ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی، ہم خون کے آخری قطرہ تک ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہینگے۔ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان
بٹگرام پولیس کے افسران کا پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبلان کے گھر آمد انکی تیمارداری کی۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جہانزیب خان ،ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام اورنگزیب خان نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے بٹگرام پولیس کے کانسٹیبلان غیاث الدین شاہ اور ضیاء الحق کے گھروں کو گئے ان کی تیمارداری کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی۔
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے کانسٹیبل غیاث الدین شاہ اور کانسٹیبل ضیاء الحق کے حوصلوں کو قابل تعریف قرار دیا اور ان کو اور فیملی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔