تورغر ۔ (شعیب تنولی )دو روزہ ڈپٹی کمشنر اتھلیٹکس سپورٹس گالا تورغر اختتام پذیر ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انورزیب خان کی ہدایات پر تورغر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ ڈپٹی کمشنر ایتھلیٹکس سپورٹس گالا کا آغاز 1 فروری سے ہوا تھا جس میں مختلف عمر کے مختلف کھلاڑیوں نے تین سو میٹر ریس، شاٹ پٹ ، لانگ جمپ اور رسی کشی میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ایتھلیٹکس سپورٹس گالا 2 فروری کو اختتام پذیر ہوا اور ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انورزیب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انورزیب خان نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوان پڑھائ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں ضرور حصہ لیں ۔
کیونکہ یہ جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے ضروری ہے انھوں نے مزید کہا کہ جتنی دلچسپی نوجوان کھیلوں میں لینگے ہم ان کیلئے اتنے ہی زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرینگے۔
اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر تورغر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور مہمانوں اعزازی شیلڈز تقسیم کئے گئے۔