ہری پور۔ ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کے حوالے سے ہری پور میں ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیاجس میں دیگر کے ساتھ مسیح برادری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ضلعی کوآرڈینیٹر محمد افسر نے شرکاء کو مزا کرے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔
ہری پور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مھیمن نے مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے اقوام متحدہ کی جانب سے یکم سے 7 فروری کے دوران عالمی سطح پر ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی منایا جا رہا ہے پاکستان میں بھی اس بات کی ضرورت ہےکہ ہم بین المذاہب رواداری کو فروغ دینے کے لیے مذاکروں کا اہتمام کیا کریں ۔
مذاکرے میں میں معاشرہ میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا یورپ میں حالیہ واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی گئی پشاور مسجد بم دھماکے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا شہداء کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔
واج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار جاوید نے سنت رسول سے رواداری کی مثالیں دیتے ہوئے آج کے معاشرے میں ان کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا.