23

علاقائی سطح پر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں۔ڈی آئی جی ہزارہ

ہریپور ۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کا ہریپور کا دورہ، پولیس دربار سے خطاب، پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔طاہر ایوب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ٹیم بن کر عوام کی جان و مال کے تحفظ و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

ڈسپلن کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار اردلی روم میں پیش ہو کر اپنے مسائل پیش کریں۔علاقائی سطح پر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ میں آپکو مدد ملے۔
یونٹس انچارج اپنے زیر سایہ اہلکاروں کیساتھ ہفتہ وار یا ماہانہ میٹنگ کرکے انکی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے پولیس لائن ہریپور میں منعقدہ پولیس دربار میں شریک پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا ۔بعد ازاں ڈی پی او آفس میں منعقدہ پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کی، پولیس دربارکا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک، قومی ترانہ اور شہداء پولیس لائن پشاور کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سے کیا گیا ڈی پی او ہریپور عمران شاہد نے ڈی آئی جی ہزارہ کو خوش آمدید کہا اور استقبالیہ پیش کیا۔

دربار میں شریک پولیس افسران و جوانوں نے اپنے پیشہ ورانہ مسائل سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیا ڈی آئی جی ہزارہ نے انکو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہداء اور غازیوں کی پولیس ہے اور انشاء اللہ ہم آئندہ بھی دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

جب تک میں ہزارہ میں ہوں ہم سب نے ایک ٹیم بن کر عوام کی جان و مال کے تحفظ و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ آپ اپنے فرائض بہتر انداز سے سرانجام دے گے تو میری عزت میں اضافہ ہوگا جو میرے لیے باعث فخر ہوگا۔ آپکو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو آپ ڈسپلن کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار اردلی روم میں پیش ہو کر اپنے مسائل پیش کریں میرٹ کی بنیاد پر آپکو آپکے جائز حقوق فراہم کیے جائیں گے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کو مزید موثر بنائیں اور دوران ڈیوٹی چاک و چوبند رہیں۔ ڈی پی او ہریپور عمران شاہد نے ضلع ہریپور میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ میں آپکو مدد ملے۔

منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور دیگر یونٹس انچارج اپنے زیر سایہ اہلکاروں کیساتھ ہفتہ وار یا ماہانہ میٹنگ کرکے انکی کارکردگی کا جائزہ لیا کریں اورمزید بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں