لوئر کوہستان ۔ ضلعی پولیس سربراہ لوئرکوہستان مزمل شاہ نے علمائےکرام اور معززین علاقہ کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ ۔
تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں علاقہ کے امن امان کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی۔ معززین ،علمائے کرام نے علاقے میں مقامی شرپسند عناصر ،منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف قانون کاروائی میں مقامی پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
معززین علاقہ اور علمائے کرام نے ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس کے دوران تعیناتی ضلع ہذا میں منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت کاروائی کی وجہ سے علاقہ میں امن امان بحال ہے ۔
ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان نے معززین علاقہ، علمائے کرام کو کہا کہ پولیس کے دروازے آپ معززین اور عام شہری کو ہر وقت کھولے ہیں۔وہ اپنی شکایات ،درخواست کی ازالے کیلئے کسی بھی وقت میرے پاس آسکتے ہیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کیلئے علاقہ کا امن امان قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے اسی طرح اگر عوام پولیس کا ساتھ دیتی رہے تو علاقےکا امن امان اسی طرح بحال رہےگا۔
منشیات فروشوں،مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کنٹرول روم لوئر کوہستان نمبر 0998405012 یا مقامی پولیس کو اطلاع کریں۔ اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔لوئر کوہستان پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔