29

قراقرم سے دبیر پن بجلی گھر کے ویئر تک 10 کلو میٹر طویل سڑک, پینے کے پانی کی فراہمی

لوئر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نیک محمد صاحب کی واپڈ چئیر مین سے واپڈا ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی۔ جس میں سابق ایم این اے ملک اورنگزیب، سابق ایم پی اے مفتی عبیدالرحمن اور دیگرعمائدین شامل تھے۔ممبر(پاور) واپڈا انجینئر جمیل اختر، جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انوارالحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

میٹنگ میں واپڈا کی طرف سے مقامی لوگوں کی سہولت کیلئے شاہراہ قراقرم سے دبیر پن بجلی گھر کے ویئر تک 10 کلو میٹر طویل سڑک, پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے مذکورہ ویئر سے شاہراہ قراقرم پر واقع دبیرپُل تک مین پائپ لائن اور واٹر سٹوریج تعمیر کرے گا۔

اور جیجال واٹر سپلائی سکیم کو متعلقہ محکمے کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور اس سکیم کے دائرہ کار کو بھی بڑھایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ٹرانسفارمرز اور ٹاورز جو سیلاب میں بہہ گئیے ان کی بحالی کے لئیے واپڈا فوری اقدامات اٹھائے گا۔ مزید چھوادرہ روڈ کی مکمل بحالی کا مسئلہ بھی واپڈا متعلقہ اداروں و صوبائی حکومت کے ساتھ اٹھائے گا۔

نیز میٹر ریڈینگ کے لئیے واپڈا باقاعدہ اقدامات کرے گا اور پراپر میٹر ریڈینگ کی جائے گی۔ میٹنگ میں پاور ہاؤس سے بجلی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جس پر چیئرمین واپڈا کی طرف سے کہا گیا کہ پٹن گریڈ سٹیشن انرجائز ہونے کے بعد اس ایشو کو بھی زیر غور لائے جائے گا۔

پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کے لئے یہ ترقیاتی سکیمیں، اُن اقدامات کے علاوہ ہیں، جو دسمبر2022ء میں متحدہ کوہستان جرگہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت عمل میں لائے جارہے ہیں۔

چیئرمین واپڈانے تمام فریقین کے باہمی اعتماد اور اخلاص کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے جرگہ کو یقین دلایا کہ واپڈا اپنے وسائل کو پراجیکٹ ایریا میں مقامی افراد کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ممکنہ حد تک بروئے کار لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں