29

مانسہرہ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے 250 مزید ریکروٹس کی بنیادی تربیت

مانسہرہ ۔ مانسہرہ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے 250 مزید ریکروٹس کو بنیادی تربیت (مختلف ساخت کے اسلحہ کو استعمال (Weapon Handling)اور اینٹی رائیڈ سوٹس کی مشقیں) سکھانے کے بعد ضلع کے مختلف تھانوں اور چوکیوں میں تعینات کر دیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے ریکروٹس کو دی جانے والی تربیت کا جائزہ لینے کے لئیے پولیس لائنز کا دورہ کیا اور نئے ریکروٹس کو انتہائ قلیل وقت میں اسلحہ استعمال اور مختلف مشقیں سکھانے پر اساتذہ کے لئیے تعریفی سرٹیفیکیٹس کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں