28

موبائل فون استعمال کرنےپر 4 ٹریفک پولیس اہلکاروں کے موبائل فونز ضبط

مانسہرہ ۔ ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ عارف جاوید کا تھانہ شنکیاری ، تھانہ بفہ ، ہزارہ یونیورسٹی اور چٹی گٹی مندر اور ضلع کے حساس مقامات کا دورہ ، سیکیورٹی چیک کی اور پولیس افسران کو ڈیوٹی کےمتعلق مناسب ہدایات جاری کی۔

ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنےپر 4 ٹریفک پولیس اہلکاروں کے موبائل فونز ضبط کر کے محکمانہ کاروائ کا آغاز کردیا گیا۔
ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ عارف جاوید نے ہزارہ یونیورسٹی کے وزٹ کے موقع پر سیکیورٹی چیک کی اور نصب کیمروں کا جائزہ لیا۔اور سیکیورٹی کےمتعلق انتظامیہ کو مناسب ہدایات جاری کی۔

علاوہ ازیں تھانوں کے دورے کے موقع پر تھانہ کا ریکارڈ ، سی سی ٹی وی کیمرے ، حوالات ، میس ، صفائی ستھرائی اور مینٹینس کے کام کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ نے تھانہ شنکیاری لائسنس برانچ کا بھی دورہ کیا اور اپنی موجودگی میں لائسنس کے حصول کے لئیے آنے والے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا اور ٹیسٹ پاس کرنے والےامیدواروں کو لائسنس پاسنگ چٹ بھی جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں