29

ٹرامہ سینٹر عوام کو علاج کی بہترین سہولت دے رہا ہے۔ڈی ایم ایس

ہری پور ۔ ٹرامہ سینٹر عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کے ساتھ سٹاف کے اعلی اخلاق پر بھی فوکس کر رہے ہیں ۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمران تاج ٹرامہ سیٹر میں ہر ایک کو بغیر سفارش کے بہترین علاج کی سہولت میسر ہے.ٹرامہ سینٹر علاج معالجہ کی سہولت کے ساتھ عوام کےساتھ سٹاف کے رویہ پر بھی خاص طور پرفوکس کیا جا رہا ہے۔

کیونکہ مریض کو دوا کے ساتھ اعلی اخلاقی رویہ کی بھی ضرورت ہو تی ہے ۔ اس وقت ہری پور پورے ضلع بھر کی ایمرجنسی علاج کے ساتھ دیگر شعبہ جات ہڈیوں کے مسائل کے ساتھ ڈینٹل او پی ڈی کی سہولت بھی بلا تعطل جاری ہے۔

اور اس کے ساتھ تمام تر ایمرجنسی ادویات بھی مریضوں کو مفت دی جارہیں ہیں اور لیب کی بھی سہولت میسر ہے اور ایکسرے کی بھی سہولت کے ساتھ ساتھ تمام تر میشنری کو بھی ورکنگ حالت میں جاری و ساری ہے ڈاکٹر عمران تاج نے میڈیا کو بتایا کہ خاص طور پر کتے کے کاٹنے کی ویکسين بھی دستیاب ہے اور اسکے ساتھ صحت کارڈ کاٶنٹر بھی مکمل طور پر فعال ہے اور اسکے ساتھ مذید بہتری کے اقدامات بھی جلد عوام کو میسر ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں