28

پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والے سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس آفیسران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

مانسہرہ (شعیب تنولی)ضلعی پولیس سربراہ تورغر ارباب شفیع اللہ ہمراہ ایس پی انویسٹیگیشن تورغر اعجاز خان نے گزشتہ روز جدباء پولیس لائن میں تورغر کے پولیس افسران اور پولیس جوانوں کے لیئے پولیس دربار کا انعقاد۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر ارباب شفیع اللہ نے پولیس لائن میں پولیس دربار کا انعقاد کیا ۔ پشاور پولیس لائن مسجد میں ہونے والے سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس آفیسران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔پولیس دربار میں پولیس افسران اور پولیس جوانوں کے مسائل شکایات اور تجاویز سنے گئے جسے ڈی پی او تورغر ارباب شفیع اللہ نے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید یہ کہ ڈی پی او تورغر ارباب شفیع اللہ نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تورغر پولیس ھزارہ کی بہادر پولیس ھے جس نے تورغر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی اور کم سے کم وسائل میں تورغر عوام کی جان ومال کی بھرپور حفاظت کی اور بہت ہی کم عرصے میں لوگوں (عوام ) کے دلوں میں جگہ بنائی جو کہ تورغر پولیس اور ھزارہ پولیس کے لیے فخر کی بات ھے۔

تورغر پولیس کا ہر آفیسر ہر جوان کنسٹیبل سے لیکر ڈی ایس پی تک سب میرا سرمایہ ہے اور میرے آفس کے دروازے میرے جوان کے لیے ہر وقت کھلے رہینگے آپ حضرات کو جو بھی مسئلہ پریشانی ہو مجھے بتا سکتے ہیں اپکی ہر جائز بات مانی جائے گی۔ موجودہ دہشتگردی کے حالات میں ہم سب کو ایک ٹیم ورک کر کے کام کرنا ھوگا۔

دہشتگردوں کے عزائم چاہے جیسے بھی ہوں ہم اپنے حوصلے بلند رکھیں گے اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔ کسی کے ساتھ بھی کوئی ظلم زیادتی ہر گز نہیں ھوگی ڈی پی او تورغر نے دربار میں آنے والے تمام پولیس جوانوں کا شکریہ ادا کرکے دربار اختتام پذیر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں