26

ڈی پی او ہری پور کا ہری پور پریس کلب کا دورہ

ہریپور۔ ڈی پی او ہری پور کا ہری پور پریس کلب کا دورہ، عہدیداران و کابینہ کے ساتھ ملاقات۔ڈی پی او ہری پور نے ہری پور پریس کلب کا دورہ کیا۔ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے ڈی پی او ہری پور کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان ، ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر محمد فدا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان بھی ہمراہ تھے۔

پریس کلب کے عہدیداران و کابینہ نے ڈی پی او ہری پور کا پریس کلب آمد پرشکریہ اداکرتے ہوئے صحافیوں کودرپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ڈی پی او ہری پور نے پریس کلب میں لائبربیری کا افتتاح بھی کیا۔

ڈی پی او ہری پور نے پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کاساتھ ہے ۔جو سماج دشمن عناصر اور معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرتے ہیں جس سے پولیس کو امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں مذید مدد ملتی ہے۔

ہری پور پولیس ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔میڈیاکے تعاون سے ضلع میں امن وامان کی صورتحال بہترین ہیں مثبت تنقید اداروں کی مضبوطی میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔

جرائم پیشہ عناصر کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔92 نیوز کے آٹھ سال پورے ہونے پر کیک بھی کاٹا ۔بعد ازاں سانحہ پشاور پولیس لائن شہدا کے بلند درجات ، ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں