45

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا سبزی وفروٹ منڈ ی کا دورہ

بٹگرام. ڈپٹی کمشنربٹگرام کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بٹگرام نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ صبح صادق سبزی وفروٹ منڈ ی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبز یوں کی بو لی لگو ا کر قیمتیں مقرر کیں۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم روزانہ صبح سویرے منڈی کا دورہ کر تی ہے۔ منڈی میں موجود شہر بھر سے آئے ہوئے دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں منڈی ہی سے کنٹرول ہو سکتی ہیں۔

اگر ضلعی انتظامیہ اسی طرح منڈی کو کنٹرول کرے تو جلد شہر کے چپے چپے میں پھل اور سبزیاں ارزاں نر خوں پر فروخت ہوں گے اور عوام ریلیف محسوس کر یں گے۔

عوام سے گزارش کیجاتی ہیکہ کہ خریداری سے پہلے نرخنامہ ضرور چیک کر یں اور خریداری کے وقت دکانداروں کو ہر گز زائد منافع نہ دیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ شکایت سیل نمبر 0997310136 پر شکایت درج کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں