ایبٹ آباد ۔ ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ڈونگاگلی کے قریب کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے مری روڈ دونوں اطراف سے بلاک ہوگئی۔
مری روڈ بلاک ہونے کے باعث سیاح راستہ میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق جمعہ کی شام کنڈلہ کے مقام پر مری روڈ سے برفانی تودہ ہٹانے کیلئے جی ڈی اے کی مشنری موقع پر پہنچ کر روڑ کلیئر کیا۔جی ڈی اے کے اہلکارمشینری کے ذریعے برفانی تودہ ہٹایا گیا۔
