21

ایرا کے 146 نامکمل سکولوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ

ایبٹ آباد ۔ کمشنر ہزارہ جناب شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت ایرا کے نامکمل سکولوں کے حوالے سے اجلاس ان کے آفس میں منقعد ہوا جس میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایرا کے 146 نامکمل سکولوں کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مانسہرہ، تورغر، کوہستان اپر، لوئر اور کولئی پالس، سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران، مخکمہ ایجوکیشن کے متعلقہ افسران اور سپیشل پلانگ آفیسر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پشاور نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد نامکمل سکولوں کی مکمل تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔

کمشنر ہزارہ نے تمام افسران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ اپنے دفاتر سے نکل کر نامکمل سکولوں کا دورہ کریں اور ان کو مکمل کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔ کمشنر ہزارہ نے مزید یہ کہا کی تعمیراتی کام کے معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کو کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام سکولوں کی تعمیر کو سپریم کورٹ کے ہدایات کے مطابق بر وقت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں