مانسہرہ ۔ تحصیل بالاکوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے جرید میں آتشزدگی کے متاثرین کوخیمے کمبل‘رضائیاں اورضروری سامان فراہم کردیا گیا۔2روز قبل جریدپٹی کے مقام پر آتشزدگی سے 12مکانات جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ بشارت شاہ نے تحصیلدار بالاکوٹ یار محمد خان اور محکمہ مال کے تعاون سے خیمے‘ کمبل ر‘ضائیاں اور ضروری سامان متاثرین آتشزدگی کے حوالے کردیا۔ الخدمت فائونڈیشن نے بھی دوسرے روز متاثرین آتشزدگی میں سامان تقسیم کیا۔