17

برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کیلئے کسی کو دشواری پیش نہیں آنی چاہئ۔ڈی سی

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو اپنے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کیلئے کسی کو دشواری پیش نہیں آنی چاہئے، ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنایا جائے جس کی مانیٹرنگ وہ خود کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایات جاری کیں کہ محلہ و گلیوں میں سے کچرہ اکٹھا کر کے VC ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانا ولیج کونسلز کے سیکرٹریز کی زمہ داری ہوگی جب کہ اس کو مین ڈمپنگ پوائنٹ تک ٹی ایم اے پہنچائے گی اور شہر کو صاف ستھرا بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی.

اس کے ساتھ ساتھ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں