مانسہرہ(شعیب تنولی سے)بوسیدہ بیڈمنٹن حال بارش سے ٹپکنے لگا، ڈی سی سے رئیپرنگ کا مطالبہ۔ مانسہرہ ٹھاکرہ سٹیڈیم میں بیڈمنٹن ہال کی بلڈنگ بوسیدہ ہو گئی بارشوں میں چھت ٹپکنے لگ جاتی ھے جس کی وجہ سے فرش اور دیواریں خستہ حالی کا منظر پیش کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے وفد جس کی قیادت امجد بھائی عرف بابا اور کفایت اللہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ک مانسہرہ کا واحد بیڈمنٹن ھال جو کہ میونسپل سٹیڈیم میں واقع ھے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ( ر) شاھد بلال راؤ سے اپیل کی کہ فوری ریپئرنگ ہال کی تعزین و آرائش بشمول سیلنگ، فلور رپیئرنگ اور پینٹ وغیرہ کروا دیں جس پر عرصہ درازسے کوئی ترقیاتی کام نہیں ھوا .
انھوں نے کہا کہ جلد از جلد ھال کا کام شروع کروا دیں سابقہ ایم پی اے کی عدم توجہی کے باعث بھی کھلاڑیوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے ڈی سی مانسہرہ کیپٹن ر شاھد بلال راؤ سے جلد کام شروع کروائیں کی تاکہ مانسہرہ میں بیڈمنٹن کے کھیل اور کھلاڑیوں کو کوئی ریلیف مل سکے اور بیڈمنٹن کا کھیل جاری رھے سکے۔