کولئ پالس . انسپکٹر جنرل أف پولیس خیبر پختونخواہ جناب معظم جاہ انصاری صاحب اور ریجنل پولیس أفیسر جناب طاہر ایوب خان صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او کولئ پالس کوہستان جناب ضیاءحسن صاحب کا تھانہ پالس میں دربار کا انعقاد ۔
دربار تھانہ پالس میں منعقد کیا گیا ہے جس میں ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر مسعود خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن وحید خان ،جملہ ایس ایچ اوز انچارج چوکیات و گاردات و دیگر نفری نے کثیر تعداد میں شرکت کی دربار کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
ڈی پی او کولئ پالس کوہستان جناب ضیاءحسن صاحب نے دربار سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس شہداء اور غازیوں کی پولیس ہے اور انشاء اللہ ھم ائندہ بھی دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔خیبر پختونخواہ پولیس نے عوام کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہوۓ بیش بہا قربانیاں دی ہے شہداء نے اپنے لہوں سے سنہری داستان رقم کی ہے انشاء اللہ شھیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا۔
جناب ڈی پی او کولئ پالس نے جوانوں سی مزید کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ھم سب نے ایک ٹیم بن کر عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلۓ ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے ہونگے أپ اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دیں۔
اس کی علاوہ اپکو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دروازے اپ کیلۓ ہر وقت کھلے ہیں موجودہ حالات کی پیش نظر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنائیں اور دوران ڈیوٹی چاک وچوبند الرٹ ہوشیار رہیں.شھداء پولیس کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلۓ فاتحہ خوانی اور زحمیوں کی جلد صحت یابی کیلۓ دعا کی گئ۔
ڈی پی او صاحب نے جوانوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلۓ احکامات جاری کئے۔دربار کے اختتام پر تمام افیسرز اور جوانوں نے فلگ شگاف نعرے بھی لگاۓ۔