32

ضلع تورغر میں سرکاری آٹا کی شفاف سپلائی جاری

ضلع تورغر ۔سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر صاحب، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن صاحب ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزار ڈویژن شیواز طارق صاحب اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان صاحب کی ہدایات کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئےضلع تورغر میں سرکاری آٹا کی شفاف سپلائی جاری ۔

ضلعی انتظامیہ تورغر و محکمہ خوراک تورغر,ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی خاص ہدایت پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عامر خالد نے تحصیل کنڈر حسن زئی میں نامزد سرکاری آٹا ڈیلرز کے زریعئے تناول فلور ملز لساں نواب ضلع
مانسہرہ سے سربگوں پوائنٹ پر بمبل،بلیانی،کرنا،سمبلی کوٹ،ڈلیاڑی،خدنگ،رازڑہ،گل بانڈہ،جمال بانڈہ،عمر بانڈہ،غرگو بانڈہ،جگنا بانڈہ،خادیگی بانڈہ،افسر شاہ بانڈہ اور میرہ اکازئی کے عوام میں سستا سرکاری آٹا کی ترسیل کی ۔جہاں سے مقامی کشتیوں اور گاڑیوں کے ذریعے سرکاری آٹا روانہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں