32

مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد کے حوالہ سےوفاقی وزیرمرتضیٰ جاویدعباسی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

ایبٹ آباد ۔ مریم نواز کے دورہ ایبٹ آبادکے حوالہ سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاویدعباسی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔جمعہ کے روزمنعقدہ اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے مسلم لیگ (ن)عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ہزارہ ڈویژن میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔

ایبٹ آباد میں منعقدہونے والے ورکرز کنونشن سے مریم نواز شریف خطاب کریں گی ۔اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ، ایم این اے ڈاکٹر ملک سجاد‘شاہجان یوسف‘صدر خیبر پختونخوا یوتھ ونگ سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سردار فرید احمد خان، گل بادشاہ‘ عبدالستار خان، سردار ظہور، ملک محبت اعوان، سردار مشتاق خان، حامد شاہ جنید قاسم شاہ‘ نوابزادہ ولی محمد خان، ذوالفقار جاوید عباسی،، مہرین خان، ویمن ونگ ہزارہ ڈویژن کی صدر ڈاکٹر شائستہ جدون، سابق ایم پی اے آمنہ سردار‘ انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ فائزہ ملک، امبر سردار اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں