23

ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او لوئر کوہستان مزمل شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

لوئر کوہستان ۔ ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او لوئر کوہستان مزمل شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔
لوئر کوہستان کے عوام اور پولیس کا پیار لے کر جا رہا ہوں جنہوں نے ہر موقع پر ساتھ دیا ، خوشی ہے کہ عرصہ تعیناتی کے دوران لوئر کوہستان میں عوام اور پولیس نے مل کر منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بہت سے کامیابیاں سمیٹیں۔ ڈی پی او لوئر کوہستان مزمل شاہ ۔

الوداعی تقریب میں ڈی پی او کولئی پالس کوہستان ضیاءحسن ، جہانگیر خان ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان،مطلوب خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،سجاد خان ایس ڈی پی او سرکل پٹن، وحید خان ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ،رانولیاء، جملہ ایس ایچ اوز، ٹریفک سٹاف لوئر کوہستان معززین علاقہ و مشران نے شرکت کی ۔

شرکاء نے ڈی پی او لوئر کوہستان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور شیلڈ پیش کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن پٹن لوئرکوہستان میں ڈی پی او لوئر کوہستان مزمل شاہ کے تبادلے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی و سیاسی شخصیات، معززین علاقہ ، مشران اور پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر کوہستان کا کہنا تھا کہ وہ لوئر کوہستان پولیس اور عوام کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں پیار دیا اور ان کے ساتھ مل کر جرائم کا خاتمہ اور روک تھام کے لئے کام کیا اور ڈھیر ساری کامیابیاں حاصل کیں۔ ہمیشہ لوئرکوہستان کو جرائم سے پاک بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں ۔

تبدیل ہونے والے ڈی پی او لوئر کوہستان نے پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوئر کوہستان پولیس اور عوام کا پیار اور بہترین یادیں لے کر جا رہے ہیں اور ہمیشہ لوئرکوہستان پولیس اور عوام کو یاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں