28

پشاور پولیس لائن میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن

تورغر: ضلع تورغر جمعیت علماء اسلام نے آج اقبال خان ترند کے قیادت میں اقبال خان کے رہائش گا پر پرچھم کشائ اور تورغر جمعیت علماء اسلام تنظیم کوا فعال کرنے کیلئے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج جے یو آئ رہنماء اقبال خان ترند نے اپنے رہائش گا میں تورغر جمعیت علماء اسلام اور تورغر عوام کیلئے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت علماء اسلام کے سنیٹر مولانا عطاءالرحمان جے یو آئ تورغر کے امیر مفتی عزیز اللہ ۔سابق امیر قاری زاکراللہ۔تحصیل ناظم جدباء حاجی محمد خان ۔ویلج ناظم جدباء قاری تاج آفسر۔جے یو آئ امیر بٹگرام قاری یوسف دیگر عہدیدران کارکنان اور تورغر کے عوام نے بھر پور شرکت کی ۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاءالرحمان نے اقبال خان ترند کا عظیم الشان پروگرام اور تنظیم کو فعال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاں کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام کےفلاح و بہبود کیلئے خدمت کی پشاور پولیس لائن میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں