25

تھانہ غازی پولیس کی کاروائی

ہریپور ۔ تھانہ غازی پولیس کی کاروائی ، اسلحہ کی دوکان سے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار ۔مسروقہ اسلحہ ایمونیشن برآمد۔
تھانہ غازی کی حدود خالو چوک سے کچھ دن قبل رات کی تاریکی اسلحہ کی دوکان میں چوری کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 380/34 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او ہری پور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل غازی محد یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مسروقہ اسلحہ ایمونیشن کی نسبت احکامات کیے۔

ایس ایچ او تھانہ غازی نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل غازی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان نہال احمد خان لودھی ولد شفاعت احمد خان لودھی سکنہ خالو، کرنیلس گل ولد سردار گل سکنہ محلہ زمینداراں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے مسروقہ 01 بندوق ،05 پستول برآمد ۔گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں