27

شک کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اپر کوہستان۔تھانہ ہربن پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی، شک کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا.

ملزم صلاح الدین ولد شریف خان نے گزشتہ رات اپنی بیوی پر فائرنگ کیا تھا جس سے وہ موقع پر جانبحق ہوگئ.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال نے علاقہ ہربن میں گزشتہ شب شک کے بنا پر قتل کے وقوع کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے ہدایات جاری کیے تھے.

ایس ایچ او تھانہ ہربن جوہرداد شاہ نے ڈی ایس پی سرکل شتیال غلام محمد کی نگرانی میں دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائ کرتے ہوئے ملزم صلاح الدین کو ہربن کا دور دراز علاقہ سے چھاپہ زنی کرکے گرفتار کرلیا.

ملزم کے خلاف تھانہ ہربن میں جرم 302/311/109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں