25

صابر ولد سرورشاہ سکنہ درہ سلہڈ سے 1218 گرام ھیروئن برآمد

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ایس یچ او کینٹ کی کاروائی ، صابر ولد سرورشاہ سکنہ درہ سلہڈ سے 1218 گرام ھیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ حویلیاں کی حدود سے ، خالد ولد قیوم سکنہ حویلیاں گرفتار ، ملزم کے قبضے سے 03 کلو 415 گرام چرس برآمد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں