بٹگرام ۔ ملک بھر کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا۔
ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم ،فدا محمد خان پرنسپل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام، تحصیلداران،ضلعی خطیب، دیگر محکمہ جات کے افسران ،ریونیو سٹاف، انجمن تاجران کے نمائندوں، طلباء،اقلیتی برادری، سیاسیی و سماجی شخصیات، اور صحافیوں نے شرکت کی۔
ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ، پرنسپل سکول ہذا ودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے صبر و استقلال اور بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کشمیر کے مسلئے پر پاکستان کا موقف سب کے سامنے ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کوئی کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا ۔اقوام عالم کشمیر ایشو پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔
طلباء اور ریلی کےشرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر اورپاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے انعقاد کے موقع پر بٹگرام ضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ریلی گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک پر ضلعی خطیب صاحب کی پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا پر اختتام پزیرہوئی۔