29

مانسہرہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی

مانسہرہ ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح مانسہرہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف مقامات پر تقاریب اور ریلیز کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان اور طلباء سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نے تحصیل میونسپل کمیٹی کے دفتر میں پرچم کشائی کی۔

‎اس موقع تقاریب کے شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے بھارت کیجانب سے معصوم کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جس پر اقوام عالم نے نظر یں بند کر دی ہے ۔لیکن پاکستان کے ہر ایک شہری کا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے اس لئے آج کے روز کو منانے کا بنیادی مقصد اپنے ان معصوم بہن بھائیوں کو یہ یقین دہانی کرانی ہے کہ وہ اکیلے نہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کےساتھ کھڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں