24

منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں

مانسہرہ ۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ عرفان طارق کا تھانہ شنکیاری کا دورہ۔تھانہ شنکیاری کی حدود ڈھوڈیال اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرنے کے لئیے ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کو ہدایات جاری۔

علاوہ ازیں چوری ، راہزنی اور کارلفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لئیےجامع حکمت عملی بنانے کی تلقین کی ۔

گشت کے نظام کو موثر بنانے اور عوام کے ساتھ اچھے روابط رکھنے کے لئیے پولیس افسران کو ہدایات جاری۔ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ مظبوط اور اچھے روابط ہی علاقے میں امن کے ضامن ہوتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں