22

چکری انٹر چینج پر ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق۔دوزخمی

مانسہرہ . فیصل آباد سے مانسہرہ آتے ھوئے چکری انٹرچینج پرموٹرکار حادثے کا شکار ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق۔دوزخمی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے مانسہرہ آتے ھوئے چکری انٹرچینج پر ایکس ایل آئی موٹرکارحادثے کاشکار ھوگئی۔موٹرکارکے اس حادثہ میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ھونے والوں میں مسمات (ش)زوجہ قدیر۔ضراراورملک کوثر ساکنان ریہاڑمانسہرہ شامل ہیں۔جبکہ مسمات (ج)زوجہ قدیراورچارسال کابچہ شدید زخمی ھو گئے۔ذرائع کے مطابق ملک کوثرکابچہ فیصل آباد میں دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔

اور اس نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کیاتھا ملک کوثراپنی بیوی بچے اور چچا زادوں کے ہمراہ بچے کی دستاربندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھرریہاڑ آ رھے تھے۔کہ راولپنڈی چکری انٹرچینج کے قریب موٹر کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں