25

کشمیر بنے گا پاکستان

مانسہرہ ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف مقامات پر تقاریب اور ریلیز کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان اور طلباء سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی تقریب مظفرآباد کے قریب برڑ کوٹ میں منعقد ہوئی اور اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ، اسسٹنٹ کمشنرز محترمہ بشارت شاہ, لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، ریونیو سٹاف اور کثیر تعداد میں طلباء اور عام لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظفرآباد کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ مانسہرہ اور مظفرآباد کے شرکاء نے سکول برڑ کوٹ میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع تقاریب کے شرکاءنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے بھارت کیجانب سے معصوم کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جس پر اقوام عالم نے نظر یں بند کر دی ہے لیکن پاکستان کے ہر ایک شہری کا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے اس لئے آج کے روز کو منانے کا بنیادی مقصد اپنے ان معصوم بہن بھائیوں کو یہ یقین دہانی کرانی ہے کہ وہ اکیلے نہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کےساتھ کھڑا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں