ہریپور ۔ ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف مشترکہ کاروائیاں۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 کلو 270 گرام چرس ،2 کلو 455 گرام ہیروئن اور 30 لیٹر شراب برآمد۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈپی او سرکل ہیڈکواٹر محمد فدا کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث زاہد ولد محمد اسلم سکنہ حال پانڈک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 500 گرام چرس ،خرم شہزاد ولد محمد ارشاد سکنہ نئی آبادی کو گرفتار کر کے 1 کلو 300 گرام چرس اور عاطف ولد چن محمد سکنہ محلہ روشن آباد کو گرفتار کر کے 1 کلو 350 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے محمد عظمت خان ولد محمد اشرف سکنہ چنگی بانڈی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 145 گرام چرس اور 1 کلو 105 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ شفیق الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے محمد اللہ ولد محبت خان سکنہ کیمپ نمبر 2 پڈھانہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 325 گرام چرس برآمد کرلی۔
عباس خان IHC تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے کاروائی کرتے ہوئے بلال احمد ولد عبدالرشید سکنہ ڈھینڈہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30 لیٹرشراب برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیئے۔