ہری پور. تھانہ سرائے صالح کی حدود بانڈی میرا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جانبحق 4 زخمی۔ریسکیو 1122 ہری پور اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا۔تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق تمام افراد اپنی زمین کا جائزہ لینے گئے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ شروع کر دی۔زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ایبٹ آباد منتقل کیا گیا.
