مانسہرہ ۔ تھانہ سٹی قتل کے مقدمہ میں سال 2018 سے مطلوب کولائ پالس کوہستان کا رہائشی صدام خان ولد آدم خان کو گرفتار کرلیاگیا۔
ملزم نے کوہستان کے تھانہ بٹیڑہ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کیاتھا اور اور بعد ازاں قتل کوہستان سے مانسہرہ آکر رہائش اختیار کرلی تھی۔
دوسری جانب تھانہ سٹی حدود میں سٹاک رجسٹر سے زیادہ اسلحہ رکھنے پر اسلحہ ڈیلرکے خلاف کاروائ ، احسان اللہ ولد میر زمان سکنہ درہ آدم خیل کے خلاف مقدمہ درج
10 پستول 30 بور ، 2 شارٹ گنز اور 2500 کارتوس برآمد کرکے 15AAA.KPK کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔