مانسہرہ۔ مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال کے مین گیٹ کے کمرہ میں لڑکے کے ساتھ بد فعلی ملزم گرفتار۔
جمعہ کی شب کنگ عبداللہ ھسپتال پارکنگ انتظامیہ کے اہلکار کاشف رضا ساکنہ پنجاب نے ایک مزدور بچے علی کے ساتھ بد فعلی کی متاثرہ بچے کے مطابق جو ایک باربی کیو میں کام کرتا ھے کو کنگ عبداللہ ھسپتال کے مین گیٹ نمبر دو کے کمرہ میں لے جاکر بدفعلی کی اور مجھے ڈرا دھمکا کر کہاکہ کسی کو بتایا تو اچھا نہیں ھوگا ۔
اور ساتھ ھی پانچ سو روپے کا نوٹ دیتے ھوئے کہا کہ کل پھر آنا متاثرہ لڑکے نے کہاکہ میں ڈر کی وجہ سے گھر کی طرف بھاگ نکلا اور گھر والوں کو ساری بات بتا دی جس پر متاثرہ لڑکے کے گھر والوں نے ساری بات پولیس کو بتا دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو پکڑ کر جیل منتقل کردیا ھے جس کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کر کے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ایک دو روز تک مزید اہم انکشاف موقع ہے.