مانسہرہ۔ سرکاری معیاری سستے آٹے کی عوام کو ترسیل یقینی بنانے کے لئے محکمہ فوڈ ھر ممکن کاوش بروئے کار لائے گا. اس میں کسی قسم کی کوتائ برداشت نہیں کر سکتے. ڈی ایف سی عامر خالد خان تورغر.
محکمہ فوڈ صوبائ سیکرٹری عابد خان وزیر. ڈائریکٹر فوڈ محمد یاسر حسن. ڈپٹی ڈائریکٹر ھزارہ ڈویژن شیواز طارق اور ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ھدایت اور نگرانی میں ضلع تورغر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئے ڈی ایف سی عامر خالد خان محکمہ فوڈ سٹاف کے ہمراہ نامزد تناول فلور ملز لساں نواب کے تیار کردہ سرکاری سستے اور شفاف معیاری آٹا کی سپلائ جاری رکھتے ہوئے تحصیل کنڈر حسن زئ کے دور دراز مقامات سمیت دریائے سندھ پار علاقوں بمبل. بلیانی. سمبلی کوٹ. دلیاڑی. خدنک. رازڑہ. گل بانڈہ. عمر بانڈہ. میرہ اکازئ. جگنہ بانڈہ سمیت دیگر قرب و جوار کے علاقوں میں گاڑیوں اور کشتیوں کے ذریعے سرکاری سستے آٹے کی ترسیل کی گئ.
جس پر اہلیان تورغر نے جملہ محکمہ فوڈ سٹاف کو آٹا ریلیف فراہمی کے لئے کاوشیں بروئے کار لانے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ فوڈ آئندہ بھی اسی طرح عوام کو آٹا فوڈ ریلیف فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.