ہریپور . نوجوان سوشل ورکر سردار سلیم رضا نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود موچی بازار کے شروع اور فوارہ والی مسجد کے قریب واقع پلی ایک بار پھر ٹوٹ گئی ہے ۔
جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سردار سلیم رضا نے مقامی انتظامیہ خاص طور پر محکمہ ٹی ایم اے ہریپور کے ارباب اختیار سے فوری اصلاح احوال کی اپیل کی ہے ۔